Friday prayer and its Importance

نمازجمعہ اوراس کی ساعت کی فضیلت
حضرت سیدناابوہریرہ رضی الله عنہ نےفرمایاکہ پانچ نمازیں اورجمعہ اگلے جمعہ تک اورایک رمضان اگلے رمضان تک کے گناہوں کیلئے کفارہ ہیں جبکہ بندہ کبیرہ گناہوں سے اجتناب کرتا رہے۔(مسلم کتاب الطہارۀ باب الصلوات الخمس والجمعہ الی الجمعہ رقم ۱۶ج۱ص۱۴۴)
نبیﷺنےفرمایاجس نے اچھی طرح وضوکیاپھرجمعہ کی نماز کیلئے آیااورخطبہ توجہ سے سنااورخاموش رہاتواسکے اگلے جمعہ اوراسکے بعدتین دن تک یعنی دس دن کے گناہ معاف کردئیے جائیں گے ۔مسلم کتاب الجمعہ رقم ۲۷ص۴۲۷)
ابوسعیدخدری کہتے ہیں میں نے نبیﷺکوفرماتے ہوئے سناکہ پانچ اعمال ایسے ہیں جوانہیں ایک دن میں کرے گااللہ ﷻاسے جنتیوں میں لکھے گا
۱مریض کی عیادت کرنا
۲جنازے میں حاضرہونا
۳ایک دن کاروزہ رکھنا
جمعہ کیلئے جانا
۵غلام آزادکرنا

(مجمع الزوائد کتاب الصلوۀ)

نبیﷺنےفرمایاجمعہ کے دن تین گروہ آتے ہیں
پہلاوہ شخص جولغوکام کرتاہواحاضرہوا اس کیلئے جمعہ میں سے یہی حصہ ہےاوردوسراوہ شخص جودعامانگتاہواحاضرہوااس نے الله ﷻکوپکارااب الله ﷻچاہے تواسے عطافرماۓ
چاہے تو روک دے اورتیسراوہ شخص جوخاموشی سے حاضرہوااورکسی مسلمان کی گردن نہ پھلانگی اورنہ ہی کسی کو ایزاءدی تواسکی یہ نماز جمعہ اگلے جمعہ تک اور اس کے بعدتین دن کے گناہوں کیلئے کفارہ ہوجاتی ہے کیونکہ الله ﷻفرماتاہےترجمہ جوایک نیکی لاۓ تواس کیلئے اس جیسی دس ہیں (پ۸الانعام۱۶۰)

نبیﷺنے فرمایاکہ دنوں کواپنی ہئیت پراٹھایاجایاگا۔

جمعہ چمکتاہواآۓ گااوراس کے ساتھی اسے اس طرح ڈھانپ لیں گے جیسے دلہن کوپردے میں بھیج دیا جاتا ہے ۔یہ دن ان کیلئے روشنی کرے گا۔وہ اس کی روشنی میں چلتے ہونگے ان کے رنگ برف کی طرح سفیداوران کی خوشبومشک کی طرح ہوگی وہ کافورکے پہاڑمیں داخل ہونگے توجن وانس ان کی طرف دیکھیں گے اوران کے جنت میں داخل ہونے تک تعجب کی وجہ سے پلک جھپکنابھول جائیں گے ثواب کی امیدپراذان کہنےوالوں کے علاوہ کوئی شخص ان کے اس حال میں ان کاشریک نہ ہوگا (مجمع الزوائد کتاب الصلاۀ باب فی الجمعہ وفضلھارقم ۳۰۰۴ج۲ص۳۷۴)
نبیﷺنےفرمایابےشک جمعہ کے دن اور رات میں چوبیس گھنٹے ہیں اورہرگھنٹہ میں الله ﷻچھ لاکھ افراد کو جہنم سے نجات عطافرماتاہے۔جن میں سے ہرایک پرجھنم واجب ہوچکی تھی(مجمع الزوائد کتاب الصلاۀ رقم ۳۰۰۸ج۲ص۳۷۵)
نبیﷺنےفرمایابےشک جمعہ دنوں کاسرداراوراللہﷻکی بارگاہ میں دیگرایام سےزیادہ مرتبے والااورعیدالفطراورعیدالاضحٰی کے دن سے بھی زیادہ عظمت والاہے ۔
اس میں پانچ خصلتیں ہیں
1اللہﷻنے آدم علیہ السلام کواسی دن پیدہ فرمایااور۲اسی دن الله ﷻنے آدم علیہ السلام کوزمین پراتارااور۳اسی دن میں الله ﷻنے حضرت سیدناآدم علیہ السلام کووفات عطافرمائی۴اس میں ایک ایسی گھڑی ہے جس میں بندہ الله ﷻسے جوکچھ مانگےگااللہﷻاسے عطافرماۓ گاجب تک وہ حرام شے طلب نہ کرے۵اسی میں قیامت قائم ہوگی اورکوئی مقرب فرشتہ یاآسمان یازمین یاہوایاپہاڑیاسمندرایسانہیں جوجمعہ کے دن سے نہ ڈرتاہو(ابن ماجہ کتاب الاقامہ الصلاۀ رقم ۱۰۸۴ج۲ص۸)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *