Subhan Allah wa bihamdihi Subhan Allah Al-Azeem Ki Fazilat in Urdu

سبحان الله وبحمدہ سبحان

الله العظیم۔
ترجمہ ۔
عظمت والاعزوجل پاک ہےاورسب خوبیوں سراہا۔

یہ ایسی تسبیح ہے کہ اگرکسی کے گناہ سمندرکی جھاگ کے برابربھی ہوں تواسکے گناہ معاف ہوجائیں گے بخاری شریف میں ہے یہ جملے زبان پرہلکے ہیں مگرمیزان پربھاری ہونگے۔
رحمٰن عزوجل کوپسندہیں۔
یہ تسبیح ہے کہ حضورﷺنے فرمایایہ ایسا کلام ہے کہ رب العزت کاپسندیدہ کلام ہے ایساکلام کہ جیسے الله تعالیٰ نے اپنے فرشتوں اوربندوں کیلئے خاص کرلیاہے ۔
-یہاں تکہ اگرکوئی ایک بارسبحان الله وبحمدہ پڑھتاہے اس کیلئے جنت میں کجھورکادرخت لگادیا جاتاہے

یہ تسبیح کثرت سے پڑھنااللہ پاک کوسونے کاپہاڑصدقہ کرنے سے بھی ذیادہ پسندہے۔

جس نے سومرتبہ سبحان الله وبحمدہ پڑھااللہ پاک اس کیلئے ایک لاکھ چوبیس ہزار نیکیاں لکھے گا۔

صحابہ کرام علیہم الرضوان نے عرض کیا،یارسول الله ﷺپھرتوہم میں سے کوئی بھی ہلاکت میں مبتلا نہ ہوگا۔فرمایا کیوں نہیں !تم میں سے ایک شخص بے شمارنیکیاں لےکرآۓ گاکہ اگران نیکیوں کوکسی کوپہاڑپررکھ دیا جائے تو اس سے بھی ذیادہ وزنی ہوجائیں پھرنعمتیں آئیں گی اوران تمام نیکیوں کولے جائیں گی پھراللہ عزوجل اپنی رحمتوں سے فضل فرمائے گا۔

سومرتبہ سبحان الله وبحمدہ پڑھنا سواونٹ قربان کرنے والے کے برابرہوگا۔

جس نے سبحان الله وبحمدہ سبحان الله العظیم استغفراللہ واتوب الیہ۔اس کلمے کوپڑھااس کیلئے اس کلمے کواسی طرح لکھ لیاجائے گاپھراسے عرش کیساتھ معلق کردیاجائے گا اور اس شخص کاکوئی گناہ اسے نہ مٹاسکے گایہاں تک کہ جب وہ قیامت کے دن الله عزوجل کے ساتھ ملاقات کرے گاتو وہ کلمہ اسی طرح مہربندہوگا جس طرح اسے پڑھاگیاتھا۔

-سبحان الله وبحمدہ کہنازمین وآسمان کے درمیان ہرچیزکوبھردیتاہے

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *