Sila-E-Rehmi Ka Sawab – صلارحمی کاثواب

حسن اخلاق کاثواب

صلارحمی کاثواب

 

قرآن سے صلارحمی کاثواب۔

 

اورتمہارے رب نے حکم فرمایاکہ اس کے سواکسی کونہ پوجو اور ماں باپ کیساتھ اچھاسلوک کرواگرتیرے سامنے ان میں ایک یادونوں بڑھاپےکوپہنچ جائیں توان سے ہوں نہ کہنااورانہیں نہ جھڑکنااوران سے تعظیم کی بات کہنااوران کیلئے عاجزی کابازوبچھانرم دلی سے اور عرض کرکہ اے میرے رب توان دونوں پررحم کرجیساکہ ان دونوں نے مجھے چھٹپن(بچپن)میں پالاتمہارارب خوب جانتاہے جوتمہارے دلوں میں ہے  اگرتم لائق ہوئے توبےشک وہ توبہ والوں کو بخشنے والاہے۔
(پارہ۱۵بنی اسرائیل۲۳،۲۴،۲۵)
ہم نے آدمی کواس کے ماں باپ کے بارے میں تاکیدفرمائی اس کی ماں نےاسے پیٹ میں رکھاکمزوری پرکمزوری جھیلتی ہوئی اوراس کادودھ چھوٹنادوبرس میں ہے یہ کہ حق مان میرااوراپنےماں باپ کاآخرمجھی تک آناہے اوراگروہ دونوں تجھ سے کوششں کریں کہ میرااشریک ٹھہراۓ ایسی چیزکوجس کاتجھے علم نہیں توان کاکہنانہ مان اور دنیامیں اچھی طرح ان کاساتھ دے اور اس کی راہ چل جومیری طرف رجوع لایاپھرمیری ہی طرف تمہیں تپھرآناہے تومیں بتادوں گاجوتم کرتےتھے،
(پارہ۲۱لقمان۱۴، ۱۵)

احادیث مبارکہ سے صلہ رحمی ۔

 

حضرت سیدناابن عمررضی الله عنہ سے روایت ہے کہ حضورﷺنے فرمایا،تین شخص کسی راستے سے گزررہے تھے اچانک بارش شروع ہوگئ۔انہوں نے پہاڑ کی ایک غارمیں پناہ لی اچانک غارکے دہانے پرایک چٹان آگری اور وہ لوگ غارمیں قیدہوکررہ گۓ۔وہ ایک دوسرے سے کہنے لگےکہ اپنے وہ نیک اعمال یادکروجنہیں تم نے الله ﷻکی رضاکیلۓ کیاتھااورانکے وسیلے سے دعاکروشائداللہ ﷻاس چٹان کوہٹادے ۔توان میں سے ایک نے کہااے الله ﷻاس چٹان کوہٹادے ۔توان میں سے ایک نے کہا،اے الله ﷻ!میرے والدین بورھے تھے اورمیرے چھوٹے بچے تھے ۔میں بکریاں چرایاکرتاتھا۔جب گھرواپس آتاتودودھ دوہ کراپنے بچوں سے پہلے  اپنے والدین کودودھ پلایاکرتاتھب۔ایک مرتبہ میں چارے کی تلاش میں نکلا تو واپسی پرمجھے رات ہوگئ جب میں گھرآیاتواپنے والدین کو سوتےہوۓ پایا۔میں نے اپنے معمول کے مطابق دودھ دوہااوراسے لیکرانکے سرہانے کھڑاہوگیا۔میں نے انکوجگانامناسب نہ سمجھااورنہ ہی یہ مناسب سمجھا کہ اپنے والدین سے پہلےاپنے بچوں کودودھ پلاؤں حالانکہ میرے بچےمیرے قدموں میں رورہے تھے ۔میرااپنے والدین کیساتھ یہ معاملہ طلوع فجرتک رہا۔اے الله ﷻتوجانتاہے کہ میں نے یہ عمل تیری رضاکیلۓ کیاتھا پس توہمارے لئے اس چٹان کوہٹادے تاکہ ہم آسمان کودیکھ سکیں تو الله ﷻنے چٹان کواس قدرہٹادیاجس سے وہ آسمان دیکھ سکتے ۔
(صیح مسلم کتاب الرقائق،باب قصہ اصحاب الغار رقم ۲۷۴۳ص۱۴۶۵)
حضرت انس بن مالک رضی الله عنہ سے روایت ہےنبی ﷺنے فرمایاجسے یہ پسندہوکہ اسکی عمراوررزق میں اضافہ کردیاجائے تواسے چاہئے کہ اپنے والدین کے ساتھ اچھا برتاؤ کرے اوراپنے رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی کیاکرے۔
(الترغیب،والترہیب کتاب البروالصلاہ باب برالوالدین،رقم ۱۶ج۳ص۲۱۷)
حضرت سیدناابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺنے فرمایالوگوں کی عورتوں کو پاک دامن رہنے دوتمہاری عورتیں پاک دامن رہیں گی ۔اپنے والدین کے ساتھ اچھا سلوک کیاکرو تمہارے بیٹے تمہارے ساتھ اچھا سلوک کریں گے اور جس کے پاس اس کابھائی معذرت کرنے کیلئے آیاتواسےچاہیۓ کہ اپنے بھائی کومعاف کردے خواہ وہ جھوٹا ہویاسچاجوایسانہیں کرے گاحوض کوثرپرنہ آسکے گا۔
(المستدرک علی الصحیحین ،کتاب البرواصلہ ،باب برواآباء کم تبرکم ابناء کم رقم ۷۳۴۰ج۵ص۲۱۷)
حضرت عائشہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺنے فرمایاکہ رشتہ داری عرش کے ساتھ لٹکتی ہوئی کہتی ہے کہ جومیرے ساتھ تعلق جوڑے گااللہ ﷻاسکے ساتھ تعلق جوڑے گااور جومیرےساتھ تعلق توڑے گااللہﷻاسکے ساتھ تعلق توڑے گا۔
(صیح مسلم کتاب البروالصلہ باب صلہ رحمہ رقم ۲۵۵۵ص۱۳۸۳)
حضرت سیدناعبدالحمٰن بن عوف رضی الله عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضورﷺکوفرماتے ہوئے سناکہ الله ﷻفرماتاہے،میں ہی رحمن ہوں میں نے رشتہ داری کوپیداکیااوراسے اپنے نام کاایک حصہ عطافرمادیالہذاجواسکے ساتھ تعلق جوڑے گامیں اسکے ساتھ تعلق جوڑوں گا اور جواس کے ساتھ تعلق توڑے گامیں اسکے تعلق توڑوں گا۔
(سنن ابی داؤد کتاب ازکات باب فی صلہ الرحم رقم۱۶۹۴ج۲ص۱۸۵)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *