کلمہ طیبہ (لاالہ الااللہ) پڑ ھنے کا ثواب۔
اللہ عزوجل فرماتا ہے
ترجمہ کنزالایمان :اللہ تعالیٰ نے کیسی مثال بیان فرمائی پاکیزہ بات کی جیسے پاکیزہ درخت جس کی جڑ قائم اور شاخیں آسمان میں ہر وقت پھل دیتا ہے اپنے رب کے حکم سے ۔
حضرت سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ؛اس آیت مبارکہ میں پاکیزہ بات سے مراد لا الہ الا اللہ ہے ؛؛
اس بارے میں احادیث مبارکہ ۔
حضرت سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا ،یا رسولﷺ ! قیامت کے دن آپﷺ کی شفاعت سے بہرہ مند ہونے والے خوش نصیب لوگ کون سے ہونگے ؟ فرمایا اے ابو ہریرہ میرا گمان یہی تھا کہ تم سے پہلے مجھ سے یہ بات کوئی نہ پوچھے گا کیونکہ میں حدیث سننے کے معاملے میں تمہاری حرص کو جانتا ہوں قیامت کے دن میری شفاعت پانے والا خوش نصیب وہ ہو گا جو صدق دل سے لا الہ الا اللہ کہے گا_،،
۰۰۰۰۰حضرت سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ فرمایا ،،حضرت سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے عرض کیا ،، یا اللہ عذوجل !مجھے ایسی چیز سکھا جس کے ذریعے میں تجھے یاد کیا کروں اور تجھے پکارا کروں -،،، فرمایا۔ لا الہ الا اللہ پڑھا کرو عرض کیا یا رب عزو جل ! یے تو تیرا ہر بندہ کہتا ہے فرمایا ،،لا الہ الا اللہ پڑھا کرو _،،عرض کیا ،اے اللہ عزوجل !میں ایسی چیز سیکھنا چا ہتا ہوں جو میرے لے خاص ہو_،،
فرما یا؛ اے موسی اگر ساتوں زمین اور ساتوں آسمانوں کو ایک پلڑےمیں رکھا جائے اور لا الہ ال اللھ کو دوسرے پلڑے میں رکھا جائے تو یہ ان پر غالب آجائے گا ،،
حضرت سیدناجابر رضی الله عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا، سب سے افضل ذکر لا الہ الا الله ہے اور سب سے افضل دعاالحمد اللہ ہے.
حضورﷺنے فرمایا جس نے اخلاص کیساتھ لاالہ الااللہ کہاوہ جنت میں داخل ہوگا
عرض کی گئی ۔اخلاص سے کیامرادہے؟
فرمایا اس کااخلاص یہ ہے کہ تم الله عزوجل کی حرام کردہ چیزوں سےدوررہو
جس بندے نے اخلاص کیساتھ لاالہ الااللہ کہاتوآسمانوں کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں یہاں تک کہ وہ عرش تک پہنچ جاتا ہے بشرطیکہ کبیرہ گناہوں سے بچتارہے
حضرت صلی اللہ تعالیٰ نے فرمایا اپنے ایمان کی تجدید کرلیاکرو عرض کیا گیا یا رسول اللہ ﷺ ہم اپنے ایمان کی تجدید کیسے کیا کریں۔
فرمایا ۔لاالہ الله کثرت سے پڑھا کرو۔
ہم حضرت محمد ۔ﷺ کی بارگاہ میں حاضر تھے کہ آپ ﷺ نے فرمایا کیا تمہارے ساتھ کوئی اجنبی شخص یعنی اہل کتاب بھی ہے ہم نے عرض کیا یا رسول ﷺ نہیں ہے تو آپﷺ نے دروازہ بند کرنے کا حکم دیا اور فرمایا آپنے ہاتھ اٹھا لو اور لاالہ الاُاللہ کہو۔
ہم نے تھوڑی دیر کےلےہاتھ اٹھاۓ پھر آپﷺ نے الحمد الله کہا اور بار گاہ الٰہی عزوجل میں دعا کی اے الله عزوجل !بے شک تم نے مجھے اس کلمہ کے ساتھ بھیجا ہے اور مجھے سے اس کلمہ پر جنت کا وعدہ فرمایا ہے اور بے شک تو اپنے وعدے کے خلاف نہیں کرتا پھر ہم سے فرمایا کہ خوش خبری سن لو الله نے تمھاری مغفرت فرما دی۔۔
(مسند احمد احد یث شداد بن اوس رقم۱۷۱۲۱۔اج۲ص۷۸)
۔۔۔۔حضرت عمر رضی الله تعالیٰ فرماتے ہیں کہ میں نےنبیﷺ کو فرماتے ہوےسنا میں ایک ایسا کلمہ جانتا ہوں جو اسے اپنے دل کی گہرائی سے کہے پھر اس پر مر جائے وہ آگ پر حرام ہے وہ کلمہ لا الہ الا الله ہے۔
(المستدرک کتاب الا یمان باب من قال لا الہ الا الله حقامن قلبہ۔۔الخ رقم ۲۵۰ ج ا ص۲۵۱)
۔۔۔۔ حضرت سیدنا معاذ بن جبل رضی الله تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا لا الہ الا الله کی گواہی دینا جنت کی کونجی ہے۔۔ (مسند احمد مسند معاذبن جبل رقم ۲۲۱۲۳ج۸ص۲۵۷)
نبیﷺنےفرمایا۔بے شک الله کے عرش کے سامنےنورکاایک ستون ہے جب بندہ لاالہ الااللہ کہتاہے تووہ ستون ہلنے لگتاہے الله پاک اسے فرماتاہے ٹھرجا۔وہ عرض کرتا ہے میں کیسے ٹھہروں حالانکہ تونے اس کلمہ کوپڑھنے والے کی مغفرت نہیں فرمائی۔تواللہ پاک فرماتاہے بے شک میں نے اس کی مغفرت فرمادی توپھروہ ستون ٹھرجاتاہے(مجمع الزوائد کتاب الاذکار)