Chasht ki namaz pabandi se ada karne ka sawab – چاشت کی نماز پابندی سے ادا کرنےکاثواب

چاشت کی نماز پابندی سے ادا کرنےکاثواب

 

حضرت سیدناابوذررضی الله عنہ سے روایت ہے نبیﷺ نےفرمایا،
تمہارےہرجوڑپرصدقہ ہےاورہرتسبیح یعنی سبحان الله کہناصدقہ ہےاورہرتمحیدیعنی الحمدللہ کہناصدقہ ہے اورہرتہلیل یعنی لاالہ الااللہ کہناصدقہ ہے اورہرتکبیریعنی الله اکبر کہناصدقہ ہے اوراچھی بات کاحکم دیناصدقہ ہے اوربری بات سے روکناصدقہ ہے اور چاشت کی دورکعتیں ان سب کوکفایت کرتی ہیں ۔

(صیح مسلم کتاب صلوہ المسافرین وقصرھاباب اسحباب صلوہ الضحی ۔۔الخ رقم ۸۲۰۱ص۳۶۳)

 

 

حضرت سیدنابریدہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کوفرماتے ہوئے سنا،
آدمی کے تین سوساٹھ جوڑہوتے ہیں اسے ہرجوڑکاصدقہ اداکرنالازم ہے ۔صحابہ کرام علیہم الرضوان نے عرض کیااس کی طاقت کون رکھ سکتاہے؟ فرمایامسجدمیں پڑی ہوئی رینٹھ کودفن کردینااورراستے سے تکلیف دہ چیزکوہٹادیناصدقہ ہے اگرتم اس پرقدرت نہ رکھوتوچاشت کی دورکعتیں تمہاری طرف سے کفایت کریں گی،

(مسنداحمدحدیث بریدہ الاسلمی رقم۲۳۰۵۹ج۹ص۲۰)

حضرت سیدناابوہریرہ رضی الله عنہ فرماتے ہیں کہ نبیﷺ نےمجھے تین چیزوں کی وصیت فرمائی لہذٰا !میں انہیں ہرگزنہیں چھوڑتا
۱)میں وتراداکۓبغیرنہ سوؤں
۲)میں چاشت کی دورکعتیں ترک نہ کروں کیونکہ یہ اوابین یعنی کثرت سے توبہ کرنے والوں کی نمازہے
۳)اورہرمہنے تین دن روزے رکھاکروں۔

(صیح بخاری ،کتاب التہجد باب صلوہ الضحی فی الحضررقم ۱۱۷۸ج۱ص۳۹۷)

 

 

حضرت سیدنامعاذرضی الله عنہ سے روایت کہ نبیﷺ نے فرمایا
جوشخص فجرکی نمازکے بعدچاشت کی دورکعتیں اداکرنے تک اپنی جگہ بیٹھارہے اورخیرکے علاوہ کوئی بات نہ کہےاس کی خطائیں معاف کردی جاتی ہیں اگرچہ سمندرکی جھاگ سے زیادہ ہوں .

(مسنداحمد،مسندامکیین ۔حدیث معاذبن انس الجھنی رقم ۱۵۶۲۳ج۵ص۲۶۰)

 

 

حضرت عائشہ رضی الله عنھافرماتی ہیں کہ میں نے نبیﷺ کوفرماتے ہوئے سنا
جوفجرکی نماز ادا کرنے کے بعدچاشت کی چار رکعتیں اداکرنے تک اپنی جگہ بیٹھا رہے اورکوئی لغوبات نہ کہے بلکہ الله ﷻ کاذکرکرتارہے تواپنے گناہوں سے ایسے نکل جائے گا جیسے اس دن تھاجس دن اس کی ماں نے اسے جناتھا۔

(مسندابی یعلی رقم۴۸ج۴ص۹)

 

 

حضرت سیدناعبداللہ بن عمروبن عاص رضی الله عنہماسے روایت ہےکہ نبیﷺ نے ایک لشکرکونجدکی جانب بھیجا وہ لشکربہت سا مال غنیمت لےکرجلدلوٹ آیاتولوگ لشکرکے مقام کی نذدیکی کثرت مال غنیمت اورجلدلوٹ آنے کے بارے میں گفتگو کرنے لگے ۔نبیﷺ نےفرمایا
کیامیں تمہیں ایک ایسی قوم کے بارے میں نہ بتاؤں جوان سے بھی قریب جہاد کرنے والی اس کیلئے مسجدمیں حاضرہووہ ان لوگوں سے بھی قریب زیادہ غنیمت لانے والااورجلدی لوٹنےوالاہے۔

(مسنداحمدمسندعبداللہ بن عمروبن العاص رقم ۶۶۴۹ج۲ص,۵۸۸)

حضرت سیدناابوامامہ رضی الله عنہ سے روایت ہے نبی ﷺ نےفرمایا
جواپنے گھرسے کسی فرض نماز کی ادائیگی کیلئے نکلا اس کاثواب احرام باندھنے والے حاجی کی طرح ہے اور اور جوچاشت کی نماز اداکرنے کیلئے نکلااس کاثواب عمرہ کرنےوالےکی طرح ہے اور ایک نماز کے بعددوسری نماز کااس طرح انتظارکرناکہ بیچ میں لغوبات نہ کی جائے تو اس کانام علیین (یعنی اعلیٰ درجے والوں)میں لکھاجاتاہے ۔

(سنن ابی داؤدکتاب التطوع باب صلوہ الضحی رقم ۱۲۸۸ج۲ص۴۱)

 

 

حضرت سیدناابوہریرہ رضی الله عنہ سےروایت ہے کہ نبی ﷺ
جوچاشت کی دورکعتیں پابندی سے اداکرتاہے اس کے گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں اگرچہ سمندرکی جھاگ کے برابرہوں ۔۔

(سنن ابن ماجہ کتاب امامہ الصلوہ والسنہ فیھا باب ماجاءفی الصلوہ الضحی رقم۱۳۸۲ج۲ص۱۵۳)

حضرت سیدناعقبہ بن عامررضی الله عنہ فرماتے ہیں کہ میں نبیﷺ کیساتھ غزوہ تبوک کیلئے گیا۔
ایک دن نبی ﷺ بیٹھ کراپنے صحابہ کرام رضی الله عنہم سے گفتگوفرمارہے تھےکہ دوران گفتگو ارشادفرمایا
کہ جوشخص سورج کے بلندہونے تک اپنی جگہ پربیٹھا رہےپھراٹھ کرکامل وضو کرے اور دورکعتیں اداکرے تواس کے گناہ ایسے معاف کردئیے جائیں گے جیسے اس کی ماں نے اسے آج ہی جناہو۔

(مسندابی یعلی رقم ۱۷۵۷ج۲ص۱۸۰)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *